عمران خان پھنس چکے،باہرنکلنا ناممکن ہے،فیصل واوڈا
سینیٹر فیصل واوڈا کا کہنا ہے کہ عمران خان کوسمجھ آگیا ہےکہ وہ پھنس گئے ہیں اور باہر نہیں نکل سکتے، ان کولاشیں چاہئيں وہ فرسٹریٹڈ ہیں۔
سینیٹر فیصل واوڈا کا نجی ٹی وی سےگفتگو میں کہنا تھا کہ اب کچھ ہوا تو معاملہ آرمی کورٹ میں چلاجائےگا۔پچھلی بارگنڈا پور کو پیسٹری کھلائی گئی تھی اس بار وِپڈ کریم کے ساتھ پیسٹری کھلائی جائے گی۔
فیصل واوڈا کاکہنا تھاکہ وزیر اعلیٰ کے پی سرکاری وسائل استعمال کر رہےہیں، قانون میں لکھا ہے کہ ڈی چوک نہیں آنا، لیکن ان کو یہیں آنا ہے، یہ سرکاری لوگوں کو لا کر خوار کر رہے ہیں، اپنے بچوں کو کیوں نہیں لا رہے؟ ایک صوبے کے وسائل استعمال کرتے ہوئے آپ وفاق پر چڑھائی نہیں کر سکتے، اکسایا وزیراعلیٰ نے ہے تو وزیراعلیٰ اور بانی پی ٹی آئی کیخلاف پرچہ کٹے گا۔
فیصل واوڈا نے کہا کہ حکومت کا کام ہے کہ غبارے سے ہوا نکالے، حکومت پی ٹی آئی کو مخصوص جگہ دے، بانی پی ٹی آئی کا احتجاج پانی کا بلبلہ ہے، مچھر پارٹی کے مچھر پروٹیسٹ کو مارنے کیلئے تلوار نکال لی، پی ٹی آئی کی اسٹریٹیجی یہی ہے کہ بانی پی ٹی آئی جیل میں رہیں۔ شیخ وقاص تین چار جماعتیں گھوم کر آچکے ہیں، بیرسٹر گوہر، عمر ایوب کدھر ہیں؟ کہیں بھی نہیں، پتا نہیں یہ کیا کر رہے ہیں، دونوں طرف سے شیلنگ ہو رہی ہے، یہ غریبوں کو مروانے کی سیاست کر رہے ہیں۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ بجلی سستی ہورہی ہے، مزید سستی ہوگی، ترسیلات ریکارڈ پر ہیں، ایکسپورٹس بڑھ رہی ہیں، کریڈٹ ایس آئی ایف سی کو جاتا ہے۔
واضح رہے کہ سینیٹر فیصل واوڈا نے اسلام آباد میں ہونے والے مظاہرے کی صورت حال پر اپنا ذو معنی تنقیدی پیغام سوشل میڈیا پر جاری کردیا۔انہوں نے کسی کا نام لیے بغیر چوہے اور بلی کے الفاظ استعمال کرتے ہوئے اشارتاً تنقید کی اور لکھا کہ تاریخ رقم ہوگئی، بہادر جنگی، مسٹر ڈنڈا پور چوہے کی طرح گاڑی کی ڈگی میں بند ہوکر بھاگ گئے‘۔
عمران خان کی بہنوں،کارکنوں کی گرفتاری کے حوالے سے رپورٹ طلب
انہوں نے لکھا کہ دوسری طرف لال جراب اور ہیٹ پہننے والے اندر سے چوہے اور بلی ثابت ہوئے جو اُس کو پکڑ نہ سکیں۔ فیصل واوڈا نے مزید لکھا کہ ’بھائی صاحب ایسے کام نہیں چلے گا‘۔