عمران خان کی سختیوں کے بڑھنے کی ذمہ دار پی ٹی آئی کی مرکزی قیادت ہے ، شوکت یوسفزئی
پاکستان تحریک انصاف کےرہنما اور سابق وزیر اطلاعات کے پی شوکت یوسفزئی نےایک بار پھر اپنی پارٹی قیادت کو آڑے ہاتھوں لیتےہوئے کہا ہےکہ ہماری غلطیوں کی وجہ سےعمران خان کی سختیاں بڑھ رہی ہیں جس کی تمام تر ذمہ داری مرکزی قیادت پر عائد ہوتی ہے۔
شوکت یوسفزئی نےاپنے بیان میں کہاکہ بشریٰ بی بی کا شوہر بغیر جرم کے جیل میں ہےوہ کیوں نہ سڑک پر نکلتیں؟ سوال یہ پیدا ہوتا ہےکہ باقی لیڈر شپ نےکیا کیا؟مرکزی لیڈر شپ کہاں تھی؟
کے پی پولیس کی جانب سے مظاہرین کے آنسوگیس استعمال کرنے کی چھان بین شروع
ان کا کہنا تھاکہ بانی پی ٹی آئی نےسنگجانی میں دھرنا دینے کی اجازت دی تو اس پر عمل کیوں نہیں ہوا؟ سیاست کےاندر حالات کو دیکھ کرحکمت عملی بنائی جاتی ہے۔
شوکت یوسفزئی کا کہنا تھا ہمیں اللہ نےبہت بڑا موقع دیا جو ہم نےضائع کر دیا،اگر مشاورت کے ساتھ آگے بڑھتے تو آج نتائج کچھ اور ہوتے۔
انہوں نےکہا کہ ہماری غلطیوں سےبانی پی ٹی آئی کی سختیوں میں مزیداضافہ ہو رہا ہے،جو ہوا اس کی تمام ترذمہ داری پی ٹی آئی کی مرکزی قیادت پرعائد ہوتی ہے۔
یاد رہےکہ اس سےقبل شوکت یوسفزئی بیرسٹرگوہراورسلمان اکرم راجا کی قیادت پر بھی سوال اٹھاچکے ہیں،ان کاکہنا تھا احتجاج کےدوران شیر افضل مروت بھی غائب تھے،پنجاب کی قیادت بھی موجود نہیں تھی۔