کے پی پولیس کی جانب سے مظاہرین کے آنسوگیس استعمال کرنے کی چھان بین شروع
پشاورپولیس کےسربراہ نےپولیس افسران اور متعلقہ حکام سے آنسوگیس اسٹاک اور گزشتہ ایک ہفتےکےدوران ان کےاستعمال کی تفصیلات طلب کرلیں۔
سینٹرل پولیس آفس کی جانب سےتمام ڈی آئی جیز اور دیگر یونٹس کےسربراہان کو باضابطہ خط لکھ کرپولیس کی غیر جانبداری کو برقراررکھنے کےلیےآنسو گیس اسٹاک سے متعلق تفصیلات مانگ لی گئی ہیں۔
عمران خان، اوربشریٰ بی بی کیخلاف دہشتگردی کی دفعات کے تحت مقدمہ درج
خط میں کہا گیا ہےکہ محکمہ پولیس کےغیر سیاسی رہنے سے متعلق 21 نومبرکو خط لکھا گیا تھا، خبریں آئی ہیں کہ اسلام آبادمیں مظاہرین نے مبینہ طورپرآنسو گیس کا استعمال کیا، آنسوگیس کےاسٹاک اورگزشتہ ایک ہفتے کے دوران ان کے استعمال کی تفصیلات دی جائیں۔
خط میں مزید کہا گیا ہےکہ پولیس کی غیر جانبداری کو برقرار رکھنےکےلیے آنسو گیس اسٹاک سے متعلق تفصیلات فراہم کی جائیں۔
خط کےمطابق ایڈیشنل آئی جی لاجسٹکس کے دفتر میں ایک ٹیم کو تفصیلات کے حصول کے لیےتعینات کیا جائےگا۔