ٹرمپ کابینہ کے نامزد افراد کو بم حملوں کی دھمکیاں
نومنتخب امریکی صدرڈونلڈ ٹرمپ کی نامزد کابینہ کی بعض شخصیات کو بم حملوں اورکچل دینےکےواقعات میں جان سے مارنے کی دھمکیاں ملی ہیں۔
غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنی نئی کابینہ اور وائٹ ہاؤس میں اپنی ٹیم کے لیے جن افراد کو نامزد کیا ہےان میں سے بیشترافراد کو دھمکیاں موصول ہوئی ہیں۔
رپورٹ کےمطابق ٹرمپ کی جانب سےنامزد کیے گئے کم از کم 9 افرد کوبم حملوں یا کچل دینےکےواقعات میں نقصان پہنچانے کی دھمکی دی گئی ہے۔
اسرائیل اورحزب اللہ کےدرمیان جنگ بندی کاآغاز
جن افراد کودھمکیاں ملیں ان میں وزارت دفاع، ہاؤسنگ، زراعت اور لیبر سمیت اقوام متحدہ کے لیےامریکا کےنامزد سفیر بھی شامل ہیں۔
ٹرمپ کی اقتدار منتقلی ٹیم کی ممبر کیرولین لیویٹ نے بتایا کہ ٹرمپ کی نئی ٹیم کے نامزد افراد کو یا ان کے ساتھ رہنے والوں کودھمکیاں ملی ہیں، قانون نافذ کرنے والے اداروں سے درخواست ہےان کی حفاظت یقینی بنائی جائے۔
انہوں نےمزید کہا کہ دھمکیاں اور تشدد کی کارروائیاں ہمیں نہیں روک سکتیں اور صدرٹرمپ اس کی مثال ہیں۔