ذیابیطس کی دوا پھیپھڑوں کے سرطان سے لڑنےمیں مفید ، تحقیق

ایک نئی تحقیق میں بتایا گیا ہےکہ ٹائپ 2 ذیابیطس میں مبتلا لاکھوں لوگوں کےزیرِ استعمال دواپھیپھڑوں کےسرطان سے لڑنےکی صلاحیت بھی رکھتی ہے۔

امریکی ریاست نیویارک کےشہر بفیلو میں قائم روزویل پارک کمپریہنسیو کینسر سینٹر کے ڈاکٹر سائی ینڈاموری کی رہنمائی میں کام کرنے والی ٹیم کے مطابق تحقیق میں میٹفارمن کو پھیپھڑوں کی رسولیوں سےلڑنے والی امیونوتھراپی ادویات کے فوائد بڑھانےمیں مددگار پایا گیا۔

تاہم، سامنےآنےوالے نتائج میں ایک بڑا مسئلہ رکھتے ہیں۔

 

بیماری کا سبب بننے والے بیکٹیریا کی تشخیص کےلیے نیا طریقہ دریافت

ڈاکٹر سائی نےبتایا کہ تحقیق کے نتائج بتاتے ہیں کہ میٹفارمن کے انسداد کینسر اثرات صرف مٹاپے کی صورت میں فعال ہوتے ہیں۔ تحقیق میں دیکھا گیا کہ زیادہ وزن رکھنے والے افراد جنہوں نے میٹفارمن لی اور سرجری کرائی ان میں زیادہ عرصے تک کینسر کےدوبارہ ہونے کے امکانات نہیں تھے۔

واضح رہے امریکامیں پھیپھڑوں کا کینسر، کینسر کی وجہ سے ہونے والی اموات کا سب سے بڑا سبب ہے۔ امیریکن کینسر سوسائٹی کے مطابق ہر سال تقریباً 2 لاکھ 35 ہزار افراد میں اس بیماری کی تشخیص ہوتی ہے اور 1 لاکھ 25 ہزار سے زائد افراد کی موت اس بیماری سےواقع ہوجاتی ہے۔

یہ تحقیق جرنل آف دی نیشنل کینسر انسٹیٹیوٹ میں شائع ہوئی۔

Back to top button