بیماری کا سبب بننے والے بیکٹیریا کی تشخیص کےلیے نیا طریقہ دریافت

سائنس دانوں نےایک نیا ٹیسٹ وضع کیا ہےجس سے کسی بھی مائع میں بدلتےرنگ کے ساتھ بیکٹیریا کی موجودگی کا پتہ لگایا جا سکتا ہے۔ یہ ٹیسٹ بیماری کا سبب بننےوالے پیتھوجنز کی تصدیق اوربیماری کی تشخیص میں آسانی اور غذاؤں کی حفاظت میں آسانی لائےگا۔

مک ماسٹریونیورسٹی کےانجینئروں اوربائیو کیمسٹس نےاپنی ماہرانہ صلاحیتوں کو بروئےکارلاتے ہوئےایک ایسا طریقہ کار وضع کیا ہےجس میں بائیو جیل کو استعمال کرتےہوئےکسی بھی مائع کےبیکٹیریا سےآلودہ ہونےکی تصدیق کی جاسکے گی۔ ٹیسٹ میں ای کولی یا لِسٹیریا جیسی بیکٹیریاکی موجودگی میں مائع کارنگ تبدیل ہوجائے گا۔

ماہرین نے بغیردواکےبلڈپریشرکنٹرول کرنےکاطریقہ بتادیا

 

ٹیسٹ میں استعمال ہونے والےجیل میں ایسے غیر نقصان دہ بیکٹیریوفیجز کا استعمال کیا گیا ہےجو تلاب کے پانی، دودھ کے ڈبےیا پیشاب میں موجود بیکٹیریا(چاہے کم مقدار میں ہوں) کی نشاندہی کر سکیں گے۔

بیکٹیریو فیجززمین پر زندگی کی سب سے عام قسم ہیں۔ بیکٹیریو فیج کی ہرقسم، ایک قسم کابیکٹیریا ختم کرنے کی خاصیت رکھتا ہے۔

اس نئےطریقہ کار کو لیب میں کیے جانے والے ٹیسٹ (جن کو نتیجےکےلیےدو دن لگ جاتے ہیں) کےمقابلے میں چند گھنٹوں کا وقت درکار ہوتا ہے۔

Back to top button