سعودیہ سے پاکستان کو مزید 1 ارب ڈالر موصول

 

سعودیہ کی جانب سے پاکستان کو مزید 1 ارب ڈالر کے فنڈز مل گئے ہیں۔

سٹیٹ بینک نے تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ سعودی عرب کی جانب سے چند دن پہلے 2 ارب ڈالر موصول ہو ئے اور اب ویلیو ڈیٹ پر ایک ارب ڈالر موصول ہوئے ہیں۔

سعودی عرب سے موصول ہونے والی یہ قم 3 ارب ڈالر کے ڈپازٹ کی دوسری قسط ہے، سعودی عرب نے پاکستان کو 3 ارب ڈالرز ڈپازٹ کرانے کی یقین دہانی کروائی تھی۔

 

امریکا ہتھیار ڈالنے کا مطالبہ کر رہا ہے، ایران دباؤ میں نہیں آئے گا : مسعود پزشکیان

یاد رہے کہ اس سے قبل وفاقی وزیرِ خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا تھا کہ سعودی حکومت کی جانب سے 3 ارب ڈالرز کی سپورٹ اگلے ہفتے تک ہمیں مل جائے گی۔

Back to top button