ناکہ بندی ایرانی معیشت کو کمزور کر رہی ہے، امریکی صدر

 

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا ہے کہ ناکہ بندی سے ایران کی معیشت نمایاں طور پر کمزو ہو رہی ہے۔

سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹروتھ سوشل پر ایک پوسٹ میں امریکی صدر ٹرمپ نے کہا کہ ناکہ بندی ایران کی معیشت کو نمایاں طور پر کمزور کر رہی ہے اور جب تک کوئی معاہدہ نہیں ہو جاتا یہ پابندی برقرار رہے گی۔

ڈونلڈ ٹرمپ کہنا ہے کہ ایران آبنائے ہرمز کی ناکہ بندی کے نتیجے میں یومیہ 500 ملین ڈالر کا نقصان کر رہا ہے، جس سے جاری کشیدگی کے درمیان تہران پر دباؤ بڑھ رہا ہے۔

انہوں نے کہا ہے کہ حتمی معاہدے تک ناکہ بندی نہیں ہٹائی جائے گی۔ مالی نقصانات مختصر مدت میں بھی پائیدار نہیں ہیں۔

 

سعودیہ سے پاکستان کو مزید 1 ارب ڈالر موصول

دوسری جانب ڈونلڈ ٹرمپ نے میڈیا اداروں پر بھی یہ الزام لگایا کہ وہ اسے امریکا مخالف جعلی خبروں کے طور پر پھیلاتے ہیں اور ایران کی برتری کے طور پر پیش کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔

Back to top button