ایران نے کارگو جہاز کے قبضے پر اقوام متحدہ کا دروازہ کھٹکھٹا دیا

ایران نے اپنے کارگو جہاز پر امریکی قبضے کے خلاف اقوام متحدہ کا دروازہ کھٹکھٹا دیا۔
ایران نے امریکا کی جانب سے خلیج عمان میں جہاز پر قبضے اور عملے کو یرغمال بنانے کے خلاف اقوام متحدہ میں آواز بلند کر دی۔
ایرانی وزارت خارجہ کی جانب سے کہا گیا ہے کہ ایرانی کارگو جہاز پر قبضہ غیر قانونی اور وحشیانہ عمل ہے، جہاز پر قبضہ بین الاقوامی قوانین اور جنگ بندی معاہدے کی کھلی خلاف ورزی ہے۔
ایران نے کہا ہے کہ کارگو جہاز پر حملہ سمندری قزاقی اور دہشت گردی ہے،امریکا خطے میں بگڑتی صورتحال کا مکمل ذمہ دار ہے، ایران اپنے قومی مفادات اور سلامتی کے لیے تمام صلاحیتیں بروئے کار لائے گا۔
ٹرمپ کا ایران کےساتھ جنگ بندی میں توسیع نہ کرنے کااعلان
ایرانی وزارت خارجہ نے کہا ہے کہ یو این سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس اور عالمی بحری تنظیم فوری مداخلت کرے نہیں تو امریکی اقدام کے خطرناک نتائج برآمد ہو سکتے ہیں۔
دوسری جانب ایران کا مزید کہنا ہے کہ جہاز اور عملے کی فوری طور پر رہا کیا جائے۔
