ماہرین نے بغیردواکےبلڈپریشرکنٹرول کرنےکاطریقہ بتادیا

ماہرین صحت کہتے ہیں کہ درحقیقت روزانہ کی بنیاد پر اپنی غذا میں ایک چائے کے چمچ کے برابر نمک کی مقدار کم کرنےسےبلڈ پریشرکی سطح میں ادویات جتنی کمی لائی جاسکتی ہے۔

فشار خون یا ہائی بلڈ پریشر کو خاموش قاتل مرض قراردیاجاتا ہےکیونکہ اس کے شکار افراد کواکثر اس کاعلم نہیں ہوتاجبکہ امراض قلب بشمول ہارٹ اٹیک اور فالج کا خطرہ نمایاں حد تک بڑھ جاتا ہے۔

مگر ادویات کےبغی بھی بلڈ پریشرکوکنٹرول کرنابہت آسان ہے اور کسی خرچے کی ضرورت بھی نہیں۔

درحقیقت روزانہ کی بنیاد پراپنی غذا میں ایک چائےکےچمچ کےبرابرنمک کی مقدار کم کرنےسےبلڈ پریشرکی سطح میں ادویات جتنی کمی لائی جاسکتی ہے۔یہ بات امریکا میں ہونےوالی ایک طبی تحقیق میں سامنے آئی۔

نارتھ ویسٹرن یونیورسٹی کی اس تحقیق میں بتایا گیا کہ ادویات استعمال کرنےوالے ہائی بلڈ پریشر کےشکار افرادغذا میں نمک کی مقدارمحدود کرکےبلڈپریشر کی سطح کو نمایاں حد تک کم کر سکتے ہیں۔

محققین نے بتایا کہ ادویات سےہٹ کربھی غذا میں نمک کی مقدار کم کرکے بلڈ پریشر کی سطح میں70 سے75 فیصدکمی لانا ممکن ہے۔

Back to top button