عمران خان، اوربشریٰ بی بی کیخلاف دہشتگردی کی دفعات کے تحت مقدمہ درج
بانی پی ٹی آئی عمران خان،ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی، سابق صدرعارف علوی، وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور اور عمرایوب سمیت متعدد پی ٹی آئی رہنماؤں کےخلاف دہشتگردی کی دفعات کےتحت مقدمہ درج کرلیاگیا۔
پی ٹی آئی رہنماؤں کےخلاف راولپنڈی کےتھانہ نصیرآباد میں مقدمہ درج کیا گیا ہےجس میں علیمہ خان،حماد اظہر، اسد قیصر، شہریارریاض سمیت 75 پی ٹی آئی رہنماؤں کو بھی نامزد کیا گیا ہے۔
خواجہ آصف نے پی ٹی آئی میں بشریٰ بی بی کے کردار کو مشکوک قرار دے دیا
مقدمے کےمتن میں کہا گیا ہےکہ عمران خان نے 22 نومبر کو اڈیالہ جیل میں پارٹی رہنماؤں سے ملاقات میں عوام کو اسلام آباد میں چڑھائی کیلئے اکسایا جبکہ بشریٰ بی بی نےسوشل میڈیا پر جاری بیان سےکارکنان کو اشتعال دلایا۔
مقدمے میں کہا گیا ہےکہ ملزمان نے سازش کےتحت سڑکیں بلاک کر کےعوام کا راستہ روکا، ملزمان نےپولیس افسران پر ڈنڈوں،غلیل، کانچوں اورپتھروں سے حملہ کیا۔
راولپنڈی میں درج مقدمےمیں دہشت گردی سمیت مجموعی طور پر 16 دفعات شامل کی گئی ہیں۔