پی ٹی آئی کی مذاکراتی کمیٹی نے عمران خان کا حکم نظراندازکردیا
اڈیالہ جیل میں بانی پی ٹی آئی مذاکراتی کمیٹی کے اراکین اور رہنماؤں کا ملاقات کیلیے انتظار کرتے رہے مگر دو کے علاوہ کوئی اور نہیں پہنچا۔
بانی پی ٹی آئی عمران خان سے اڈیالہ جیل میں ملاقات کے دن اور ہدایت کے باوجود مذاکراتی کمیٹی کے اراکین ملاقات کیلیے نہ پہنچے جبکہ عمران خان اُن کے منتظر رہے۔
عمران خان سے صرف 2 پارٹی رہنما ملاقات کیلئےاڈیالہ جیل پہنچے، جن میں وزیراعلیٰ کے پی کے علی امین گنڈا پور اور سلمان اکرم راجہ شامل تھے۔
ذرائع کے مطابق بانی پی ٹی آئی عمران خان کی ہدایت اور طلب کیے جانے کے باوجود باوجود مذاکراتی کمیٹی کے 5 اراکین اڈیالہ جیل نہ آئے اور عمر ایوب بھی نہیں پہنچے۔
ذرائع کے مطابق بانی پی ٹی آئی عمران خان نے اسد قیصر،حامد رضا، علامہ راجہ ناصر عباس، عمر ایوب اور حامد خان کو بھی آج ملاقات کے لیے طلب کیا تھا۔
علی امین گنڈا پور نے جی ایچ کیو حملہ کیس کی سماعت کے دوران اور بعد میں بانی پی ٹی آئی سے ون آن ون ملاقات کی۔