پی ٹی آئی کی احتجاجی تحریک، اہم فیصلوں کا اعلان آج متوقع

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی مجوزہ احتجاجی تحریک سے متعلق اہم فیصلوں کا اعلان آج متوقع ہے۔
پارٹی ذرائع کے مطابق، چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر اور خیبر پختونخوا کے وزیر اعلیٰ علی امین گنڈا پور کی زیر صدارت پارلیمانی پارٹی کا اجلاس ہوا، جس میں احتجاجی تحریک کے لائحہ عمل کو حتمی شکل دی گئی۔
رائیونڈ روڈ پر واقع ایک فارم ہاؤس میں پارٹی رہنماؤں سے خطاب کرتے ہوئے بیرسٹر گوہر نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کی ہدایت پر احتجاجی تحریک کا آغاز ہو چکا ہے، اور 5 اگست کو یہ تحریک اپنے عروج پر پہنچے گی۔
حکومت کو90روزکاالٹی میٹم،پی ٹی آئی کی لاہورسےاحتجاجی تحریک کاآغاز
انہوں نے مزید کہا کہ اگر بانی پی ٹی آئی کے بیٹے تحریک کی قیادت کرتے ہیں تو یہ ان کا آئینی اور جمہوری حق ہے۔
یاد رہے کہ پی ٹی آئی کی مرکزی قیادت ان دنوں لاہور میں موجود ہے، جبکہ وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈا پور بھی گزشتہ روز لاہور پہنچے تھے۔
