پنجاب اسمبلی: بجٹ کی منظوری اپوزیشن کی ہنگامہ آرائی کے باعث مؤخر

پنجاب اسمبلی میں آئندہ مالی سال کے بجٹ کی منظوری اپوزیشن کی ہنگامہ آرائی کے باعث مؤخر کر دی گئی۔
پنجاب اسمبلی کا ایوان آج دن بھر اپوزیشن کی ہنگامہ آرائی کے باعث مچھلی منڈی کا منظر پیش کرتا رہا جس کے باعث بجٹ منظوری موخر کرنا پڑگئی۔
گیس کی نئی قیمتوں کا نوٹی فکیشن جاری
اسپیکر ملک محمد احمد خان کی زیر صدارت پنجاب اسمبلی کا اجلاس ہوا جس میں اپوزیشن کی جانب سے خوب ہنگامہ آرائی کی گئی، وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کے خطاب کے دوران بھی اپوزیشن نے شو ر شرابا برپا کیے رکھا۔ اسپیکر ملک محمد احمد خان نے اپوزیشن کی ہنگامہ آرائی کے باعث بجٹ اجلاس ہفتہ کی دوپہر 2 بجے تک ملتوی کرتے ہوئے کہا کہ میں نے ہاؤس کو بہتر انداز میں چلانے کی کوشش کی، اگلی مرتبہ ہاؤس کو ان آرڈر چلانے کےلیے اپنا آئینی اختیار استعمال کروں گا۔