پنجاب اسمبلی،اپوزیشن کے شورشرابے میں متعدد بلز منظور
قائمقام سپیکر نے اپوزیشن کے شور شرابے میں متعدد مسودہ قوانین میں ترامیم کے بلز پاس کر دیئے۔
حکومت نے پنجاب اسمبلی سے مسودہُ قانون ترمیم ایگریکلچرل مارکیٹنگ ریگولیٹری اتھارٹی پنجاب 2024ء بل کثرت رائے سے منظور کرلیا۔پنجاب اسمبلی میں مسودہ قانونُ ترمیم ہیلتھ کئیر کمیشن پنجاب 2024ء کثرت رائے سے منظور کر لیا گیا۔
ہیلتھ کئیر کمیشن پنجاب 2024ترمیمی بل وزیر پارلیمانی امور مجتبیٰ شجاع الرحمن نے پیش کیا۔پنجاب اسمبلی میں مسودہ قانون اشیائے ضروریہ کی قیمتوں کا کنٹرول پنجاب 2024ء بل ایوان سے کثرت رائے سے منظور کرلیا۔
پنجاب کے بجٹ میں کسانوں کیلئے اربوں روپے مختص
مسودہ قانون اشیائے ضروریہ کی قیمتوں کا کنٹرول پنجاب 2024ءکا بل وزیر پارلیمانی امور مجتبیٰ شجاع الرحمن نے پیش کیا۔
پنجاب اسمبلی میں حکومت نے مسودہ قانون ترمیم سرکاری ملازمین پنجاب 2024ء منظور کر لیا ۔بل ایوان میں پارلیمانی امور مجتبیٰ شجاع الرحمن نے پیش کیا۔
پنجاب اسمبلی میں سرکاری ملازمین پنجاب 2024ء کا ترمیمی بل کثرت رائے سے منظور، اپوزیشن کی جانب سے شدید نعرے بازی کی گئی۔