وزیراعلیٰ پنجاب کا سیلاب متاثرین کے لیے 10 لاکھ روپے فی خاندان امداد کا اعلان

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے بارشوں اور سیلاب سے متاثرہ خاندانوں کے لیے مالی امداد کا بڑا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہر متاثرہ خاندان کو 10 لاکھ روپے فراہم کیے جائیں گے۔

یہ اعلان حافظ آباد اور پنڈی بھٹیاں کے متاثرہ علاقوں میں کیا گیا، جہاں شدید بارشوں اور سیلاب نے کئی گھرانوں کو متاثر کیا ہے۔ وزیراعلیٰ کی جانب سے یہ فیصلہ متاثرین کو فوری ریلیف فراہم کرنے کے لیے کیا گیا ہے۔

وزیراعظم کا بیرون ملک پاکستانیوں کے لیے ترسیلات زر سکیم جاری رکھنے کا اعلان

سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب نے ہفتے کے روز پنڈی بھٹیاں اور حافظ آباد کے دورے کے دوران سیلاب متاثرین سے ملاقات کی اور وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کی جانب سے اعلان کردہ امداد کا پیغام پہنچایا۔

مریم اورنگزیب نے کہا کہ جلد ہی یہ امدادی رقوم متاثرہ خاندانوں میں چیک کی صورت میں تقسیم کی جائیں گی تاکہ ان کی فوری ضروریات پوری کی جا سکیں۔

Back to top button