وزیر اعلی پنجاب کا سڑکوں کی تعمیر و مرمت جلد مکمل کرنے کا حکم

وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کی جانب سے  پنجاب کی سڑکوں سمیت تمام صحت مراکز کی تعمیر و بحالی کا پہلا فیز  30 جون تک مکمل کرنےکا حکم ۔

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی زیر صدارت اجلاس ہوا جس میں بریفنگ دیتے ہوئےحکام کی جانب سے بتایا گیا کہ روڈ بحالی پروگرام کےتحت 462 پراجیکٹس کی منظوری کے بعد 455 پر کام شروع ہوگیا ہے۔

بریفنگ میں یہ بھی بتایا گیا کہ روڈ بحالی پروگرام فیز ٹو کے تحت 72 اسکیموں کی منظوری اور 67 پر کام شروع کر دیا گیا ہے۔

اجلاس میں مریم نواز نےمالی سال کےآخر تک پنجاب کی سڑکوں کی تعمیر و مرمت سمیت تمام مراکز صحت کی تعمیر و بحالی کا پہلا فیز مکمل کرنے کا بھی حکم دیا۔

شہریوں کیلئےخوشخبری،بجلی کی قیمت میں کمی کاامکان

 

اس موقع پر انہوں نےکہا کہ رابطہ سڑکو ں کی بحالی اور تعمیر و مرمت سے لاکھوں شہری مستفید ہوں گے، کھیت تا منڈی سڑک کی تعمیر سےمعاشی سرگرمیاں بھی بڑھیں گی۔

وزیر اعلیٰ نےمزید کہا کہ مریم نواز ہیلتھ کلینک بننے سے عوام کوصحت کی بہترین سہولتیں میسر ہوں گی، دیہات کے عوام کو پہلی مرتبہ شہروں کے اعلیٰ پرائیویٹ کلینکس کا ماحول ملے گا۔

Back to top button