پنجاب حکومت کا آٹھویں جماعت کے بورڈ امتحانات بحال کرنے کا فیصلہ

پنجاب حکومت نے آٹھویں جماعت کے بورڈ امتحانات بحال کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔ یہ فیصلہ صوبائی وزیر تعلیم رانا سکندر حیات کی زیر صدارت اجلاس میں کیا گیا۔

اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیر تعلیم نے کہا کہ آٹھویں جماعت کے لیے بورڈ امتحانات کا سلسلہ دوبارہ شروع کیا جا رہا ہے، جبکہ پانچویں، چھٹی اور ساتویں جماعت کے طلبہ کے لیے امتحانات انٹرنل اسسمنٹ ٹیسٹ کی صورت میں لیے جائیں گے۔

وزیر تعلیم نے محکمہ تعلیم کو ہدایت کی کہ ایک ماہ کے اندر انٹرنل اسسمنٹ سسٹم کا مکمل لائحہ عمل تیار کیا جائے، تاکہ نچلی جماعتوں کے تعلیمی معیار میں بہتری لائی جا سکے۔

ججز کے خلاف نمٹائی گئی شکایات پر نام ظاہر نہیں کیے جائیں گے، سپریم جوڈیشل کونسل

 

اجلاس میں یہ فیصلہ بھی کیا گیا کہ پانچویں سے ساتویں جماعت تک کے انٹرنل امتحانی نظام کو مزید مؤثر اور شفاف بنایا جائے گا۔

یاد رہے کہ پنجاب میں آٹھویں جماعت کے بورڈ امتحانات کا سلسلہ پانچ سال قبل ختم کر دیا گیا تھا، جسے اب دوبارہ بحال کیا جا رہا ہے۔

 

Back to top button