ججز کے خلاف نمٹائی گئی شکایات پر نام ظاہر نہیں کیے جائیں گے، سپریم جوڈیشل کونسل

سپریم جوڈیشل کونسل نے ججز کے خلاف شکایات نمٹانے کے بعد ان کے نام عام کرنے کی تجویز کو مسترد کر دیا ہے۔

ذرائع کے مطابق، چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس یحییٰ آفریدی کی زیر صدارت سپریم جوڈیشل کونسل کا اہم اجلاس منعقد ہوا جو دو گھنٹے تک جاری رہا۔ اجلاس میں عدالتی ضابطۂ اخلاق سمیت دیگر اہم امور پر بھی غور کیا گیا۔

پنجاب اسمبلی کے معطل اراکین کے معاملے پر حکومت و اپوزیشن کی مذاکراتی کمیٹیاں قائم

ذرائع کا کہنا ہے کہ کونسل نے اس بات پر اتفاق کیا کہ وہ ججز جن کے خلاف شکایات نمٹا دی جاتی ہیں، ان کے نام عوام کے سامنے لانا مناسب نہیں ہوگا۔ اس حوالے سے کونسل کا متفقہ فیصلہ یہی ہے کہ ایسے ججز کے نام ظاہر نہ کیے جائیں۔

Back to top button