پنجاب حکومت کا مہنگائی کے خلاف کریک ڈاؤن کا حکم

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نےصوبے بھرمیں مہنگائی کےسدباب کےلیےمؤثر اور جامع کریک ڈاؤن کا حکم دے دیا۔
مریم نوازکی زیرصدارت تمام کمشنرز اور ڈپٹی کمشنرز کا ویڈیو لنک اجلاس ہوا جس میں مریم نواز نے صوبے بھر میں مہنگائی کےسدباب کے لیےمؤثر اورجامع کریک ڈاؤن کا حکم دیا اورساتھ ہی تمام کمشنرز اور ڈپٹی کمشنرز کو گراں فروشی کے خلاف مؤثر مہم چلانےکی ہدایت بھی کی۔
اس کےعلاوہ وزیراعلیٰ پنجاب نےسرکاری ریٹ لسٹ نمایاں آویزاں کرنےکا حکم دیتےہوئےاشیائےخورد ونوش کی طلب و رسد کےامور کی مانیٹرنگ اورذخیرہ اندوزی روکنے کیلئے کارروائی کی ہدایت کی۔
ملک میں دہشتگردی کے پیچھے ایک منظم غیر قانونی سپیکٹرم ہے ،آرمی چیف
مزیدبرآں مریم نواز نےنرخ کے بارے میں ڈیلی جامع رپورٹ پیش کرنے اور اشیائے خورد و نوش کے نرخ او رمعیار کو ہر صورت یقینی بنانےکا بھی حکم دیا۔
اس موقع پر مریم نواز نےکہا کہ پوری دنیا میں رمضان کے دوران اشیاء کے نرخ کم کیے جاتے ہیں، ہمیں بھی رضا کارانہ طورپر نرخ کم کرنےچاہئیں، سہولت بازاروں میں مارکیٹ سے کم نرخ پر معیاری اشیاء کی فراہمی یقینی بنائی جائے۔
انہوں نے مزید کہا کہ ڈیش بورڈ پر روزانہ بار بار اشیاء خورد ونوش کےنرخ خود چیک کررہی ہوں،گراں فروشی اور ذخیرہ اندوزی کےمعاملے میں بلا امتیاز کارروائی کی جائے،گراں فروشی کےخلاف مہم میں کسی سطح پر کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی۔
