گورنر پنجاب کی سیلاب متاثرہ علاقوں کو آفت زدہ قرار دینے کی سفارش

گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر نے وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کو سیلاب سے متاثرہ علاقوں کو فوری طور پر آفت زدہ قرار دینے کی سفارش کی ہے۔
گورنر نے سیلاب متاثرہ علاقوں کے دورے کے بعد وزیراعلیٰ کے نام ایک خط میں کہا کہ حالیہ سیلاب کے باعث متعدد علاقوں میں نظامِ زندگی بری طرح متاثر ہو چکا ہے۔
خط میں بتایا گیا ہے کہ کئی علاقوں کو آپس میں ملانے والے پُل منہدم ہو چکے ہیں، سڑکیں بہہ جانے سے آمدورفت میں شدید مشکلات درپیش ہیں۔ غریب عوام کے گھر، قیمتی سامان اور مویشی بھی سیلابی ریلوں میں بہہ گئے ہیں۔
عمران خان سیاست میں آنے سے پہلے چندہ لینے آتے تھے، اسحاق ڈار
گورنر پنجاب نے درخواست کی کہ متاثرہ علاقوں کو آفت زدہ قرار دے کر نقصانات کے ازالے اور بحالی کے لیے فوری اقدامات کیے جائیں، تاکہ متاثرہ خاندانوں کو ریلیف فراہم کیا جا سکے۔
