پنجاب حکومت کا میت منتقلی سروس شروع کرنے کا فیصلہ

پنجاب میں پہلی بار میت منتقلی کی مفت سروس کا آغاز کیا جا رہا ہے۔ وزیراعلیٰ مریم نواز کی زیر صدارت اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ اسپتال سے گھر میت پہنچانے کے لیے مفت ایمبولینس سروس فراہم کی جائے گی۔
اجلاس میں وزیر اعلیٰ نے پنجاب کے بڑے سرکاری اسپتالوں اور ہر تحصیل میں سرکاری وہیکل سروس شروع کرنے کے لیے پلان طلب کیا۔ ان کے مطابق ہر تحصیل میں اسپتال سے گھر میت لے جانے کے لیے کم از کم ایک وین دستیاب ہوگی۔ مرحوم کے اہل خانہ 1122 پر کال یا اسپتال کے کاؤنٹر سے یہ مفت وین سروس حاصل کر سکیں گے، اور سروس کی کارکردگی اسمارٹ مینجمنٹ سسٹم کے ذریعے مانیٹر کی جائے گی۔
کاش مریم نواز کراچی بھی آجائیں،اداکارہ مومنہ اقبال کی ویڈیو وائرل
اجلاس میں یہ بھی فیصلہ کیا گیا کہ میت کو اسپتال سے دوسرے شہر لے جانے کی سہولت بھی مفت فراہم کی جائے گی۔ علاوہ ازیں، پرائیویٹ ایمبولینس سروسز کو ریگولائز کرنے اور ان کے ریٹس مقرر کرنے پر بھی غور کیا گیا تاکہ شہریوں کو شفاف اور معیاری سہولت فراہم کی جا سکے۔
