وزیر اطلاعات پنجاب کے بلاول بھٹو پر سنگین الزامات

 

 

 

 

وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے بلاول بھٹو پر سنگین الزامات عائد کرتے ہوئے کہا کہ بلاول بھٹو زرداری وزیر خارجہ ہوتےہوئے وفاقی حکومت اور وزیر اعظم کی جڑیں کھوکھلی کررہے تھے۔

وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے وزیر اطلاعات سندھ شرجیل انعام میمن کی پریس کانفرنس کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ شرجیل میمن کے مباحثے کا چیلنج قبول ہے، جگہ اور ٹائم آپ کی پسند کا ہوگا لیکن خود آئیے گا،کسی پراکسی کے پیچھے مت چھپیے گا۔

عظمیٰ بخاری نے الزام عائد کیا کہ بلاول بھٹو زرداری وزیر خارجہ ہوتےہوئے بھی اپنی جماعت سمیت وفاقی حکومت اور وزیر اعظم کی جڑیں کھوکھلی کر رہے تھے، جن کے اپنے گھر باپ بیٹے کی نہیں بنتی وہ ہمارےگھر میں فضول طعنےکر کے اپنے گناہوں پر پردہ ڈالنا چاہتے۔

وزیر اطلاعات عظمیٰ بخاری نے کہا کہ آپ خود وفاق اور پنجاب کے خلاف سازش کررہے ہیں،جب آپ پنجاب کی ترقی سے جلنے لگتے ہیں تب آپ سازشیں شروع کر دیتے ہیں،جب آپ سے آپ کی کارکردگی پوچھی جاتی ہےتو صوبائیت کارڈ کھیلنا شروع کردیتے ہیں۔


رہنما مسلم لیگ ن عظمی بخاری نے کہا کہ جنوبی پنجاب آج بھی اندرون سندھ کے کسی بھی علاقے سےزیادہ بہتر اور ترقی یافتہ ہےجب کہ پنجاب میں جب بھی بلدیاتی انتخابات ہوں گےوہ کراچی جیسے بوگس نہیں ہوں گے،اس لیے آپ اپنی ڈیڈ لائن اپنی جیب میں رکھیں۔

 

پنجاب حکومت سندھ حکومت کے خلاف مہم چلا رہی ہے : شرجیل میمن

عظمی بخاری کا کہنا تھاکہ اگر آپ مریم نواز کی مقبولیت سے خوفزدہ نہ ہوتے تو آج چھٹی کے روز بھی پریس کانفرنس کی ضرورت نہ ہوتی۔آپ ابھی تک 2022 کا سیلاب بیچ رہےہیں جب کہ پنجاب میں جہاں سروےہوگئے وہاں چیکس ملنے شروع ہو گئے ہیں۔ سیلاب متاثرین پر گندی سیاست کا آپ کا بیانیہ ناکام ہوگیا۔

 

Back to top button