کیا آپ نے کسی کٹھ پتلی کو پینٹنگ کرتے دیکھا ہے؟
پینٹنگ ایک تصور، ایک خیال کا نام ہے جسے آرٹسٹ رنگوں سے تخلیق کرتا ہے اور دنیا بھر میں بہت سے آرٹسٹ ایسے ہیں جو منفرد انداز میں پینٹنگ کرتے ہیں لیکن کیا آپ نے کسی کٹھ پتلی پینٹر کو دیکھا ہے؟
ویسے تو سوشل میڈیا پر بہت سے آرٹسٹ کی ویڈیوز موجود ہیں، کوئی منہ سے پینٹنگ کرتا ہے تو کوئی اپنی زبان سے اور بعض تو اپنے ہاتھوں کا استعمال کیے بغیر اپنے پاؤں سے بھی پینٹنگ بنا کر سب کو حیران کر دیتے ہیں لیکن آج ہم آپ کو ایسی پینٹنگ دکھاتے ہیں جسے بنانے والا ایک کٹھ پتلی ہے۔
سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہو رہی ہے جس میں ایک کٹھ پتلی کو سڑک پر پینٹنگ کرتے دیکھا جاسکتا ہے۔
یہ ویڈیو چلی کے دارالحکومت سینتیاگو سے سامنے آئی ہے اور اپنی انگلیوں کے اشاروں سے کٹھ پتلی کو چلانے والے آرٹسٹ کا نام روڈریگو جواریز ہے۔
سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی اس ویڈیو کو خواب پسند کیا جارہا ہے اور
صبا قمر نے اپنے من پسند جیون ساتھی کی خصوصیات بتا دیں؟
بڑی تعداد میں صارفین آرٹسٹ کے ہنر کو سراہ رہے ہیں۔