قطر سے 5 اضافی ایل این جی کارگوز کی خریداری موخر

حکومت پاکستان نے قطر سے مائع قدرتی گیس کے 5 اضافی کارگوز کی خریداری ایک سال کےلیےموخر کردی۔

وفاقی وزیرپیٹرولیم مصدق ملک نےپیش رفت کےحوالےسےکہا کہ ملک میں ایل این جی سرپلس ہے، اس لیےقطرسےایل این جی کے5 اضافی کارگوزکوموخرکردیا گیاہے، مزید 5 کارگوز بھی ایک سال کےلیےموخرکیےجانے کا امکان ہے۔

اسلام آبادمیں میڈیا کےنمائندوں سےغیررسمی گفتگو کرتےہوئےوفاقی وزیرپیٹرولیم کا کہنا تھا کہ حکومتی سطح یا اسپاٹ ایل این جی کا کوئی اضافی کارگونہیں منگوایا جارہا، قطر سے5اضافی ایل این جی کارگوز کو موخرکردیااورمزید5 کارگوز پر بات چیت ہورہی ہےجنہیں موخر کیےجانے کا امکان ہے۔

انہوں نے کہا کہ بجلی کارخانےایل این جی نہیں خرید رہے،اس لیےگیس اضافی ہو رہی ہے، درآمدی گیس مہنگی ہونےکےباعث نجی شعبہ ایل این جی نہیں خریدرہا۔

مصدق ملک نےکہا کہ معاہدوں کومنسوخ کرنےکےبجائےانہیں مؤخرکرنےمیں کوئی نقصان نہیں ہے، ان کا کہنا تھا کہ مزید 5 کارگوز بھی اگلے سال تک موخرکیےجانے کا امکان ہے۔

وزیر پیٹرولیم نےکہا کہ سعودی عرب کےساتھ موجودہ دور میں2 ارب 80 کروڑ ڈالرز کے ایم اویوز ہوچکے، سعودی عرب کےساتھ34 ایم او یوز ہوئے، ان میں 7 معاہدوں میں تبدیل ہوچکے، سعودی عرب کےساتھ بجلی، آئی ٹی اور فوڈ سمیت دیگر شعبوں میں ایم اویوز ہوئے، پی آر ایل اور سعودی کمپنی کا 1.7 ارب ڈالر کا معاہدہ ہورہا ہے۔

Back to top button