سعودی عرب اربوں ڈالر کی سرمایہ کاری کرنےجارہا ہے،وزیراطلاعات

وزیر اطلاعات و نشریات عطا تارڑ نےکہاہےکہ وزیراعظم اورشہباز شریف کی ملاقات بہت اہم رہی، دونوں ممالک کےتعلقات مزید مضبوط ہورہے ہیں جبکہ سعودی عرب پاکستان میں اربوں ڈالر کی سرمایہ کاری کرنےجارہا ہے۔

اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتےہوئےعطا تارڑ نےکہا کہ وزیراعظم کا دورۂ سعودی عرب کامیاب رہا، پاکستان اورسعودی عرب کےتعلقات مضبوط ہورہے ہیں۔

عطا تارڑ نے کہاکہ وزیراعظم اورولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کی اہم ملاقات ہوئی،دونوں رہنماؤں کے درمیان 6 ماہ میں یہ پانچویں ملاقات تھی،قریبی روابط اور باہمی اعتماد سے دونوں ملکوں کےدرمیان طے پانےوالےمعاہدےحقیقت کا روپ دھار رہے ہیں۔

وزیر اطلاعات عطا تارڑنےکہا کہ سعودی عرب سے سرمایہ کاری کا فروغ اور معاشی تعاون میں اضافہ حکومت کی ترجیح ہے،مؤثرپالیسیوں سے ملک کی معیشت بہتری کی جانب گامزن ہےاور مہنگائی6 سال کی کم ترین سطح پر پہنچ گئی ہے۔

وزیراطلاعات عطا تارڑ نے کہا کہ اسٹاک مارکیٹ میں ریکارڈ اضافہ ہواہے۔

Back to top button