کوئٹہ دھماکہ،دہشت گردوں کوپوری طاقت سےکچلنے کا فیصلہ
حکومت نے کوئٹہ اسٹیشن دھماکےکےبعد دہشتگردوں کو کچلنے کے لیے پوری طاقت سے اقدامات کا فیصلہ کرلیا۔
وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی اور وزیر اعلی بلوچستان سرفراز بگٹی کی زیر صدارت کوئٹہ میں اہم اجلاس ہوا جس میں ریلوے اسٹیشن خودکش دھماکےکی ابتدائی رپورٹ پیش کی گئی۔
شرکاء نےشہداءکے خاندانوں اور زخمیوں سے مکمل یکجہتی کااظہار کرتےہوئے فیصلہ کیا کہ دہشتگردوں کا سر کچلنے کےلیےپوری طاقت سے فیصلہ کن اقدامات کئے جائیں گے۔
اجلاس میں دہشتگردوں کے ناپاک عزائم ناکام بنانے کےلئےانٹیلیجنس بیسڈ آپریشن کا دائرہ کار بڑھانے کا فیصلہ بھی کیا گیا۔
وزیر داخلہ محسن نقوی نے بلوچستان حکومت کو ضروری وسائل ترجیحی بنیادوں پر فراہم کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ دہشتگردی کےناسور سے نمٹنےکیلئے بلوچستان حکومت کو ہر ممکن تعاون فراہم کریں گے، بلوچستان پولیس، سی ٹی ڈی اوردیگر فورسز کی تربیت اور استعداد کار بڑھانے کے لیے مکمل تعاون کریں گے۔
وزیر اعلٰی بلوچستان سرفراز بگٹی نےکہا کہ وفاقی حکومت کے تعاون سےپولیس اورلیویز فورس کی پیشہ وارانہ استعداد کار میں اضافے کے لئےاقدامات اٹھائےجائیں گے۔ دہشت گردی کا مقابلہ کرنے کیلئے پولیس اور لیویز کو دید خطوط پر استوار کریں گے۔
سرفرازبگٹی نے کہاکہ پرعزم ہیں کہ بلوچستان سےدہشت گردی کا خاتمہ کرکے دم لیں گے، وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کے شکرگزار ہیں کہ وقتاً فوقتاً بلوچستان کادورہ کرکے بحالی امن کیلئے متحرک کردار ادا کرتے ہیں۔
اجلاس میں چیف سیکرٹری بلوچستان شکیل قادرخان ایڈیشنل چیف سیکرٹری داخلہ شہاب الدین،آئی جی پولیس معظم جاہ انصاری سمیت اعلیٰ حکام نےشرکت کی۔
واضح رہے ہ روز کوئٹہ ریلوےسٹیشن پرخود کش دھماکہ کیاگیاتھا۔شہداکی نماز گزشتہ روزادا کی گئی تھی جس میں آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نےبھی شرکت کی تھی۔