کوئٹہ خودکش دھماکہ:بی ایل اے کے دہشتگرد کی تصویر جاری
کوئٹہ ریلوے اسٹیشن پر خود کُش حملہ کرنےوالے بی ایل اےکے دہشت گرد محمد رفیق بزنجو کی تفصیلات اورتصویر بی ایل اےنےسوشل میڈیا پر شیئر کر دی۔
تصویر کا فورنزک آڈٹ کرنےپرپتہ چلتاہے کہ یہ دہشت گردسر سے پاؤں تک غیر ملکی اسلحہ اور سامان سے لدا ہوا ہے۔تصویرمیں دہشت گردمحمد رفیق نے امریکی ساخت کی ایم فور رائفل اٹھائی ہوئی ہےجوصرف افغانستان میں ڈالروں سے خریدی جا سکتی ہے۔
دہشت گرد رفیق نےجو یونیفارم پہناہوا ہے وہ بھی یو ایس میرین کور کا ہے، اِسی طرح ایمونیشن میگزین جیکٹ اور ٹوپی بھی امریکی ساخت کی ہے۔
عمران خان کو رہا کرانےکےاعلانات بڑھکیں ہیں،خواجہ آصف
را کی طرف سے مہیا کیےجانےوالےڈالروں سےبی ایل اےیہ سازو سامان افغانستان سے خرید کرمعصوم پاکستانیوں کا قتل عام کررہی ہے۔
پوری قوم کوفارن فنڈڈ دہشت گردوں کے قلع قمع کے لیےافواج پاکستان کےساتھ مل کر چلنا ہوگا تاکہ ان ملک دشمنوں کا مکمل خاتمہ کیا جا سکے۔
واضح رہے کہ آرمی چیف جنرل عاصم منیر نےکہا ہے کہ دہشت گردی کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی، پاکستان سےدہشت گردی کامکمل خاتمہ کیاجائے گا۔
آئی ایس پی آر کی جانب سےجاری بیان میں بتایا گیاہےکہ کوئٹہ ریلوے اسٹیشن خودکش دھماکے کے شہدا کی نمازجنازہ کوئٹہ گیریژن میں ادا کی گئی۔جس میں چیف آف آرمی اسٹاف جنرل عاصم منیرن بھی شرکت کی۔نماز جنازہ میں وفاقی وزیر داخلہ، گورنراوروزیر اعلیٰ بلوچستان کے علاوہ صوبائی وزرا بھی شریک ہوئے۔
آئی ایس پی آرکے مطابق آرمی چیف نےکوئٹہ کے دورےمیں کمبائن ملٹری ہسپتال (سی ایم ایچ) کا دورہ کیا اور کوئٹہ میں دہشت گردی کےواقعے میں زخمی ہونے والوں کی عیادت کی۔
آرمی چیف جنرل عاصم منیرکا کہنا تھا کہ دہشت گردی کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی، پاکستان سے دہشت گردی کا مکمل خاتمہ کیا جائےگا۔دہشت گردی کے خلاف مشن کوقومی عزم کے ساتھ جاری رکھاجائے گا، دہشت گردی کے خلاف جنگ میں کامیابی کےلیے پوری قوم ثابت قدم ہے۔