بارش و لینڈ سلائیڈنگ سے شاہراہِ نیلم بند، آمد و رفت متاثر

بارش اور لینڈسلائیڈنگ کے باعث شاہراہِ نیلم مختلف مقامات سے بند ہونے پر آمد و رفت متاثر ہو گئی ۔
وادیٔ نیلم کے مختلف علاقوں دواریاں، شیخ بیلہ اور کیل کے مقامات پرلینڈ سلائیڈنگ کے باعث سڑکیں بند ہوچکیں ہیں۔
ڈسٹرکٹ ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی نیلم کے مطابق شاہراہ کی بندش کے باعث مسافروں کو مشکلات کا سامنا ہے۔ لوگوں کو سفر کرنے سے منع کیا ہے اور متاثرہ مقامات پرسڑک کی بحالی کا کام بھی جاری ہے۔
امریکاکا ایرانی آئل ٹینکروں پر قبضے کا فیصلہ، وال سٹریٹ جرنل کا دعویٰ
محکمہ شاہرات کی مشینری کے ذریعے ملبہ ہٹانے کی کوششیں جاری ہیں۔ انتظامیہ کی وادیٔ نیلم کا رخ کرنے والے سیاحوں کواحتیاط کے ساتھ سفر کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔
