امریکا سے جنگ نہیں چاہتے لیکن سر نہیں جھکائیں گے: ایرانی صدر

ایرانی صدر مسعود پزشکیان کا کہنا ہے کہ ہم جنگ نہیں بڑھانا چاہتے لیکن اپنے دفاع کا قانونی اور جائز حق استعمال کر رہے ہیں۔
ایرانی صدر نے امریکہ اسرائیل جنگ کے حوالے سے کہا کہ ہم جنگ بڑھانا نہیں چاہتے۔ہمارا بنیادی مؤقف خطے میں امن، استحکام اور سلامتی کے تحفظ پر مبنی ہے۔
مسعود پزشکیان نے کہا کہ ٹرمپ کو کوئی حق نہیں کہ وہ عوام کو اس کے حقوق سے روکے، ٹرمپ کو حق نہیں کہ وہ کہے، ایران اپنے جوہری حقوق سے فائدہ نہیں اٹھا سکتا۔
امریکاکا ایرانی آئل ٹینکروں پر قبضے کا فیصلہ، وال سٹریٹ جرنل کا دعویٰ
ان کا مزید کہنا تھا کہ دشمن اپنے مقاصد حاصل کرنے میں ناکام رہا، دشمن نے انفرا سٹرکچر، سکولوں اور اسپتالوں پر حملے کیے، ایرانی تہذیب تباہ کرنے، اسے پتھرکے دور میں بھیجنے کے بیانات دشمن کے عزائم کو ظاہر کرتے ہیں۔
