’’صلاح الدین ایوبی‘‘ کے ٹریلر نے سوشل میڈیا پر کہرام کیوں مچا دیا؟

پاکستان اور ترکی کی مشترکہ پروڈکشن میں بننے والے ڈرامے ’’صلاح الدین ایوبی‘‘ کا ٹریلر جاری کر دیا گیا ہے، لیکن ڈرامے کی کاسٹ میں شامل پاکستانی اداکاروں کو ٹریلر میں نہیں دکھایا گیا ہے جس سے سوشل میڈیا پر طوفان بپا ہو گیا ہے۔ٹریلر میں بیت المقدس (یروشلم) اور اس پر مسلط ہونے والی جنگوں سے متعلق کرداروں کو بات کرتے دکھایا گیا ہے جبکہ صلیبوں سے محاذ آرائی کرنے والے کردار بولتے دکھائی دیتے ہیں کہ یروشلم قربانی کا نام ہے، ٹریلر میں صلاح الدین ایوبی اور صلیبیوں کے درمیان جنگوں کے مناظر بھی دکھائی گئے ہیں۔ مختصر دورانیے کے ٹریلر میں دکھائے گئے تمام کردار ترکش اداکاروں کے ہیں، کسی ایک پاکستانی اداکار کے کردار کو نہیں دکھایا گیا۔ٹریلر میں ترک اداکار اغور غنيش (Uğur Güneş) کو صلاح الدین ایوبی کے کردار میں دکھایا گیا ہے، اس سے قبل خبریں تھیں کہ صلاح الدین ایوبی میں ترکیہ اور پاکستان کے اداکار مشترکہ طور پر ایکشن میں دکھائی دیں گے، اس ضمن میں پاکستان میں آڈیشن بھی لیے گئے، جس میں 6 ہزار پاکستانی فنکاروں نے حصہ لیا اور بعدازاں عائشہ عمر سمیت متعدد معروف اداکاروں کو کاسٹ کیے جانے کی چہ مگوئیاں بھی تھیں۔ڈرامے کے ٹریلر میں ایک بھی پاکستانی کردار کی جھلک نہ دکھائے جانے کے بعد پاکستانی شائقین مایوس دکھائی دیئے اور انہوں نے عدنان صدیقی اور ہمایوں سعید کی جانب سے ٹریلر کی ویڈیو شیئر کیے جانے پر کمنٹس کر کے پاکستانی اداکاروں کی غیر موجودگی سے متعلق سوال بھی کیا، صلاح الدین ایوبی کو جلد ترکیہ کے سرکاری ٹیلی وژن ٹی آر ٹی ون پر نشر کرنے کا اعلان کیا گیا ہے، تاہم اسے ریلیز کرنے کی تاریخ نہیں بتائی گئی۔ڈرامے کو دسمبر 2021 میں بنانے کا اعلان کیا گیا تھا جس کے تین سال بعد اس کا مختصر ٹیزر سامنے آیا، صلاح الدین ایوبی کو بنانے کے لیے پاکستان کے انصاری فلمز اور ترکیہ کے ایکلی فلمز کے درمیان اگست 2021 کے دوران سربیا میں معاہدہ ہوا تھا، بعد ازاں ڈرامے کی کاسٹ کے لیے پاکستان اور ترکیہ میں آڈیشن لیے گئے اور دسمبر 2021 میں پاکستان میں لیے گئے آڈیشنز میں 6 ہزار اداکاروں نے حصہ لیا، جس میں سے محض چند اداکاروں کو کاسٹ کیا گیا۔اگست 2022 میں ڈرامے کے پروڈکشن ہاؤسز نے بتایا تھا کہ ڈرامے کی شوٹنگ کے لیے ترکیہ میں سیٹ تیار ہوگیا ہے اور جلد ہی اس کی شوٹنگ شروع کر دی جائے گی اور بعد ازاں اس کی شوٹنگ شروع کر دی گئی تھی، شوٹنگ شروع کیے جانے کے تقریباً ایک سال بعد اب ڈرامے کا پہلا ٹریلر جاری کر دیا گیا، جس میں کسی بھی
اداکارہ عرفی جاوید کو چھوٹا پنڈت بننا مہنگا کیوں پڑ گیا؟
پاکستانی اداکار کی جھلک نہیں دکھائی گئی۔