کوئٹہ : ریلوے اسٹیشن پر دھماکا، 22 افراد جاں بحق، 18 زخمی

کوئٹہ کے ریلوے اسٹیشن میں دھماکے کےنتیجے میں 22 افراد جاں بحق اور 18 سے زائد زخمی ہوگئے۔
پولیس کےمطابق دھماکا جعفر ایکسپریس کے گزرنے کےوقت ریلوے اسٹیشن کے اندر پلیٹ فارم میں ہوا۔
ذرائع نے بتایا ہےکہ زخمیوں کو اسپتال منتقل کیا جارہا ہے۔
دھماکے کےوقت مسافر ریلوے اسٹیشن میں جعفر ایکسپریس سے پشاور جانےکی تیاری میں مصروف تھے۔
ریلوے حکام کا کہنا ہے کہ ریلوے اسٹیشن پر ٹکٹ گھر کےقریب ہوا جب کہ ٹرین اب تک پلیٹ فارم پر نہیں لگی تھی۔
ریسکیو اور سکیورٹی ادارے دھماکے کےمقام پرپہنچ گئے جب کہ دھماکے کی نوعیت تاحال معلوم نہیں ہوسکی ہے۔
سول اسپتال کوئٹہ میں ایمرجنسی نافذ کر دی گئی ہے، طبی امداد کےلیے اضافی ڈاکٹرز اور عملہ طلب کر لیا گیا ہے۔
ترجمان بلوچستان حکومت شاہدرند کا کہنا ہے کہ پولیس اور سکیورٹی فورسز موقع پر پہنچ چکے ہیں، واقعہ کی رپورٹ طلب کرلی گئی، دھماکے کی نوعیت کا تعین کیا جا رہا ہے۔
