سردیوں میں بجلی پر 26 روپے فی یونٹ تک ریلیف کا اعلان
وزارت توانائی نے بجلی سہولت پیکج کا اعلان کر دیا ہے جس کےتحت سردیوں میں گزشتہ سال کےمقابلے میں اضافی بجلی استعمال کرنے پر بجلی کےفی یونٹ پر 26 روپے تک ریلیف دیاجائے گا۔
پاور ڈویژن کاکہنا ہےکہ بجلی سہولت پیکج دسمبر 2024 سے فروری 2025 تک نافذ رہےگا،گھریلو، کمرشل اور صنعتی صارفین پر بھی اطلاق ہوگا۔
پیکج کے تحت اضافی استعمال پر نئی قیمت 26.07 فی یونٹ ہوگی،گھریلو صارفین کو فی یونٹ 11.42 سے 26 روپےتک کی بچت ہو گی،صعنتوں کےلیے بجلی کی نرخ 31.79 سے 41.12 روپےفی یونٹ تک ہے۔
پیکج کےتحت اضافی استعمال پرنئی قیمت 26.07 فی یونٹ مقرر کی گئی ہے۔
پیکج سے صنعتی صارفین کو فی یونٹ 5.72سے 15.05 ر وپےتک کی بچت ہوگی، کمرشل صارفین کےلیے موجودہ نرخ 39.53 سے 48.78 فی یونٹ ہے،پیکج کےتحت اضافی بجلی 26.07 فی یونٹ میں فراہم کی جائےگی۔
کمرشل صارفین کو فی یونٹ 13.46 سے 22.71 روپے تک کی بچت ہو گی، بجلی سہولت پیکج کا اطلاق گھریلو،کمرشل اور صنعتی صارفین کےلیے ہوگا۔
پاکستان اسٹاک ایکس چینج 100 انڈیکس نے نیا ریکارڈ قائم کر دیا
واضح رہےکہ وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطا اللہ تارڑ نے پریس کانفرنس میں کہا تھاکہ وزیر اعظم بجلی کے ونٹر پیکیج سےمتعلق آج بہت بڑا اعلان کرنے جارہے ہیں۔
وزیر اطلاعات نے کہاتھا کہ وزیر اعظم کی معاشی پالیسی کےنتیجے میں ہم معاشی استحکام سے ترقی کی طرف جا رہے ہیں، ہر شعبے میں بہتری نظر آرہی ہے۔