وفاقی بجٹ 2026-27 پیش کرنے کی تاریخ کا تعین نہیں ہوسکا

وفاقی بجٹ 2026-27 پیش کرنے کی نئی تاریخ کا تعین نہیں ہوسکا۔
ذرائع کےمطابق وفاقی بجٹ 5 جون کو پیش کیے جانے کا امکان نہیں۔ جب کہ قومی اسمبلی کے ذرائع کا کہنا ہے کہ وفاقی بجٹ 10 جون کو پیش کیے جانے کا امکان ہے۔
دوسری جانب قومی اقتصادی کونسل کا 3 جون کو ہونے والا اجلاس ملتوی کردیا گیا ہے۔اس حوالے سے نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے۔
گلگت بلتستان الیکشن : نوازشریف کا انتخابی جلسے سے خطاب
نوٹیفکیشن کےمطابق قومی اقتصادی کونسل کے اجلاس کی نئی تاریخ کا اعلان بعدمیں کیا جائےگا۔
پارلیمانی ذرائع کے مطابق وفاقی حکومت بجٹ اجلاس سے قبل اہم قانون سازی کرنا چاہ رہی ہے، قانون سازی کے آئندہ وفاقی بجٹ سے متعلق اہم اثرات ہوں گے۔
پارلیمانی ذرائع کا کہنا ہے کہ پیپلز پارٹی قانون سازی کے حق میں نہیں ہے، پیپلز پارٹی مجوزہ ترامیم کی مخالفت کررہی ہے۔
ذرائع کے مطابق بجٹ اجلاس سے قبل ترامیم نہ ہوسکیں تو آئندہ مالی سال میں تبدیلیاں نہیں آسکیں گی۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری کو منانے کے بعد ہی بجٹ اجلاس کی نئی تاریخ دی جاسکے گی۔
دوسری جانب حکومت کی اتحادی جماعت ایم کیو ایم نے بھی بجٹ منظوری کےلیے اپنی شرائط رکھی ہوئی ہیں، رہنما ایم کیو ایم فاروق ستار نے کامران ٹیسوری کی بطور گورنر سندھ بحالی کو بجٹ منظوری سے مشروط کیا تھا۔
