پاکستان اسٹاک ایکس چینج 100 انڈیکس نے نیا ریکارڈ قائم کر دیا

پاکستان اسٹاک ایکس چینج میں ریکارڈ تیزی کا سلسلہ ہفتے کےآخری کاروباری روز بھی جاری رہا اور ٹریڈنگ کےدوران بینچ مارک کے ایس ای-100 انڈیکس 771 پوائنٹس اضافے کےبعد تاریخ میں پہلی بار 93 ہزار کی نفسیاتی حد بھی عبور کرگیا۔

کے ایس ای-100 انڈیکس 771 پوائنٹس یا 0.83 فیصد اضافے کےبعد 93 ہزار 291 پر پہنچ گیا،جو گزشتہ روز 92 ہزار 520 پر بند ہوا تھا۔

واضح رہےکہ 4 نومبر کو کے ایس ای-100 انڈیکس 1078 پوائنٹس یا 1.19 فیصد اضافے کےبعد 91 ہزار 938 پر پہنچاتھا۔

 

اگلےروز (5 نومبر) کو پھر بینچ مارک انڈیکس تاریخ کی بلند ترین سطح 92 ہزار 304 پوائنٹس پر بند ہواتھا۔

پاکستان پر منی بجٹ کیلئے آئی ایم ایف کا دباؤ بڑھ گیا

تاہم 6 نومبر کو انڈیکس 282 پوائنٹس تنزلی کےبعد 92 ہزار 21 پوائنٹس کی سطح پر آگیاتھا۔

Back to top button