پنجاب پولیس کے پانچ ہزار اہلکاروں کو گلگت بلتستان الیکشن ڈیوٹی پر بھیجنے کا فیصلہ

 

 

 

گلگت بلتستان الیکشن کمیشن کی درخواست پر پنجاب پولیس کے پانچ ہزار اہلکاروں کو گلگت بلتستان الیکشن ڈیوٹی پر بھیجنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق پنجاب پولیس نے متعلقہ حکام کو پانچ ہزار اہلکار گلگت بلتستان الیکشن ڈیوٹی پر بھجوانے کےلیے مراسلہ بھیج دیا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ گلگت بلتستان الیکشن کمیشن نے پنجاب پولیس سے اہلکار بھجوانے کی درخواست کی تھی۔

 

گلگت بلتستان الیکشن: نواز شریف کی سیاسی ری لانچنگ کی تیاریاں

یاد رہے کہ گلگت بلتستان اسمبلی کی 24 نشستوں پر الیکشن 7 جون کو ہوں گے جس دوران 9 لاکھ 58 ہزار 480 ووٹرز حق رائے دہی استعمال کریں گے۔الیکشن کمیشن کےمطابق گلگت بلتستان الیکشن میں 403 امیدوار حصہ لےرہے ہیں جن میں سے 396 مرد امیدواراور 8 خواتین انتخابی میدان میں موجود ہیں۔

Back to top button