کراچی سے ایک اور منشیات فروش خاتون گرفتار

 

 

 

انمول عرف پنکی کے بعد کراچی پولیس نے گلستان جوہر کے علاقے سے ایک اور  منشیات فروش خاتون شیریں عرف شیرینہ کو بیٹوں سمیت گرفتار کرلیا۔

پولیس کے مطابق ملزمہ شیریں شیرینہ کو دونوں بیٹوں کے ساتھ گلستان جوہر کے علاقے کامران چورنگی سے گرفتار کیا گیا، ملزمہ ہیروئن،چرس اور دیگر منشیات فروخت کرتی تھی۔

پولیس کا کہنا ہےکہ ملزمہ شیریں عرف شیرینہ چند سال قبل گرفتار ہوکر جیل گئی تھی اور دو سال پہلے واپس آئی تھی،ملزمہ کےخلاف 35 کے قریب مقدمات درج ہیں،ایک کیس میں ملزمہ کے قبضے سے دستی بم بھی برآمد ہوا تھا۔

وفاقی کابینہ : جعلی ادویات کے خاتمے کےلیے ٹریک اینڈ ٹریس سسٹم کی منظوری

پولیس کے مطابق ملزمہ اپنے فلیٹ کی کھڑکی سے ڈائریکٹ ہیروئن سپلائی کرتی تھی،گرفتار ملزمہ اور ملزمان سے مزید تفتیش کی جارہی ہے۔

 

 

Back to top button