اسرائیلی بحری فوجی مرکز پر حزب اللہ کا ایک اور حملہ
حزب اللہ دعویٰ کیا ہےکہ اسرائیلی شہر حیفا کےقریب بحری فوجی مرکز کو میزائلوں سےنشانہ بنایا ہے،یہ 24 گھنٹے سےبھی کم وقت میں دوسرا حملہ ہے۔
غیرملکی خبر رساں ادارے کےمطابق حزب اللہ کا کہنا تھاکہ کہ دشمن اسرائیل کے حملوں اور قتلِ عام کے جواب میں حیفا کے شمال مغرب میں سٹیلا میریس بحری فوجی مرکز کو میزائلوں کے ایک سلسلے سے نشانہ بنایا۔
ایک علیحدہ بیان میں حزب اللہ نے حیفا کےجنوب مشرق میں واقع رمت ڈیوڈ ایئر بیس پر بھی میزائل سے حملے کرنے کا دعویٰ کیاہے۔
واضح رہےکہ 17 ستمبر کو لبنان کےدارالحکومت بیروت میں پیجر دھماکوں کے اگلےہی روز حزب اللہ کو ایک اور بڑا دھچکا لگاتھا، جہاں حزب اللہ کے شہید ارکان کےجنازے میں شریک افراد کے ساتھ ساتھ دیگر افراد کے واکی ٹاکیز میں دھماکے ہوئےتھے جس سے کم از کم 14 افراد شہید ہوگئے تھے۔
جوبائیڈن کی غلطی نہ دہرائیں:حماس کا ٹرمپ کیلئےپیغام
لبنان کی وزارت صحت کے اعداد و شمار کےمطابق اسرائیلی حملوں میں لبنان میں اب تک کم از کم 3 ہزار 50 افراد شہید اور 13 ہزار 658 زخمی ہوچکے ہیں۔