سوشل میڈیا انفلوئنسرز ڈپریشن کی وجہ بن رہے ہیں :  زویا ناصر

معروف پاکستانی اداکارہ زویا ناصر کا کہنا ہےکہ آج کل کے سوشل میڈیا انفلوئنسرز کی وجہ سے نوجوان لڑکے لڑکیوں کی زندگیاں خراب ہو رہی ہیں۔

اداکارہ زویا ناصر نے کہا کہ سوشل میڈیا انفلوئنسرز اپنی زندگی سےمتعلق جھوٹ بول کر اور جھوٹ دکھا کر نوجوان لڑکیوں کو متاثر کررہے ہیں۔

زویا ناصر نے کہاکہ یہ انفلوئنسرز اپنےفالوورز کو صرف لائیکس اور ویوز کےلیے جھوٹ پر مبنی مواد دکھاتےہیں اور اپنی زندگی کی بھی جھوٹی تفصیلات جوانوں کے ساتھ شیئر کرتے ہیں جس سے ان میں احساس کمتری پیدا ہوتا ہے۔

ماہرہ خان کو برطانیہ نےایوارڈ سےنواز دیا

اداکارہ زویا ناصر نے نوجوانوں میں بڑھتےہوئے ڈپریشن اور مایوسی کی وجہ بھی ان ہی سوشل میڈیا انفلوئنسرز کو قراردیا۔

ان کاکہنا تھاکہ انفلوئنسرز کی جانب سے دکھائی گئی عیش و عشرت اور آسائشوں سےبھری جھوٹی زندگی عام لوگوں کو ڈپریشن میں ڈال رہی ہے۔

انہوں نے مشورہ دیا کہ مشہور شخصیات کو اپنی زندگی اور مواد میں حقیقت کو شامل کرتےہوئے سچ پر مبنی تفصیلات مداحوں کےساتھ شیئر کرنی چاہیئے۔

Back to top button