رحیم یارخان: کچہ ماچھکہ میں پنجاب پولیس کی جوابی کارروائی، مرکزی ملزم بشیر شر ہلاک
رحیم یارخان کے کچہ ماچھکہ میں پنجاب پولیس نجوابی کارروائی کرت ہوئے مرکزی ملزم بشیر شر کو ہلاک کردیاہے، ڈاکو پولیس پرہونے والے حملے کامرکزی ملزم تھا۔
آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کا کہنا ہےکہ واقعے میں ملوث ڈاکوؤں کےقلع قمع کرنے کےلیے آپریشن جاری ہے، ڈاکو بشیر شر کےدو ساتھی ڈاکو نصیر اور گدی کوش عرف مینا شدید زخمی ہوگئے ہیں پولیس اہلکاروں پر حملے میں ملوث تمام ملزمان کو کیفر کردار تک پہنچایاجائے گا۔
یاد رہے کہ گزشتہ روز صوبہ پنجاب کےشہر صادق آباد میں کچے کےعلاقے میں ڈاکوؤں کےحملے میں کم از کم 11 پولیس اہلکار شہید اور 10 زخمی ہوگئے تھے۔
کچے کے ڈاکو بے لگام،پولیس وین پرراکٹ لانچر سےحملہ،11اہلکارشہید
شہید اہلکاروں میں رحیم یارخان کے9، مظفر گڑھ کا 1، ملتان سے1 اور ڈی جی خان سے تعلق رکھنے والا اہلکارشہید ہوئےہیں، شہید اہلکاروں کی نماز جنازہ نماز جمعہ کے بعد 2:15 منٹ پر صادق شہید پولیس لائن میں ادا کی جائے گی، آئی جی پنجاب ڈاکٹرعثمان انور ودیگر افسران نماز جنازہ میں شرکت کریں گے۔