مبارک ثانی کیس : مولانا فضل الرحمٰن کا آج یوم تشکر منانے کا اعلان
جمعیت علمائے اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمٰن نے سپریم کورٹ کی جانب سے مبارک ثانی کیس پر نظرثانی کی درخواست منظور کیے جانے پر عدالت عظمیٰ اور پارلیمنٹ کاشکریہ ادا کرتے ہوئے آج جمعے کو ملک بھر میں یوم تشکر منانے کا اعلان کردیا۔
جے یو آئی کے سربراہ مولانافضل الرحمان کا پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہنا تھا کہ سپریم کورٹ نے مبارک ثانی پر فیصلہ دیا ہے۔میں اس کامیابی کو امت مسلمہ کو مبارک باد پیش کرتا ہوں،تمام علماء کرام کو مبارک باد پیش کرتا ہوں،آج جمعے کو پورے ملک میں یوم تشکر منایا جائے گا،اب پاکستانی عوام جذبے سے یوم تشکر منائے گا۔ فیصلہ پوری امت مسلمہ کی فتح ہے۔
فضل الرحمان نے کہا کہ عجیب لوگ ہیں اپنے آپ کو اقلیت نہیں مانتے نہ آئین کو مانتے ہیں،میں سپریم کورٹ کا شکریہ ادا کرتا ہوں،میں پارلیمنٹ کا بھی شکریہ ادا کرتا ہوں پارلیمنٹ میں اس پر آواز اٹھائی ،مولانا فضل الرحمان 7 ستمر کو قادیانیوں کو کافر قرار دیا گیا تھا۔7ستمبر کو یوم الفتح کے طورپریاد کیا جائے۔مینار پاکستان پر 7 ستمبر کو تقریب کااہتمام کیا جائے گا۔
انہوں نے کہا کہ اس دن کو یوم الفتح پر منایا جائے گا۔ اور اس کے اس فیصلے نے گولڈن جوبلی کی اہمیت کو اور دوبالا کر دیا ہے۔ اب پاکستان کے عوام الگ جذبے اور تازہ ترین فاتحانہ تصور کے ساتھ اس میں شریک ہوں گے۔
صدرمملکت سے ایشیائی ترقیاتی بینک کے کنٹری ڈائریکٹر کی ملاقات
سربراہ جے یو آئی نے مزید کہاکہ دنیا کی کوئی طاقت اس عقیدے کے خلاف سازش نہیں کرسکے گی۔۔