صدرمملکت سے ایشیائی ترقیاتی بینک کے کنٹری ڈائریکٹر کی ملاقات

صدر آصف علی زرداری سے ایشیائی ترقیاتی بینک کے کنٹری ڈائریکٹر یُنگ یے کی ملاقات،اہم امور پرتبادلہ خیال کیاگیا۔

کنٹری ڈائریکٹر ایشیائی ترقیاتی بینک نے صدر مملکت کو پاکستان کی سماجی و معاشی ترقی میں بینک کے کردار بارے بتایا۔صدر مملکت نے سیلاب کے دوران ایشیائی ترقیاتی بینک کی جانب سے پاکستان کی معاونت کو سراہا۔

صدر مملکت نے موسمیاتی تبدیلی سے نمٹنے کیلئے پاکستان کے اقدامات پر بھی روشنی ڈالی۔

صدرمملکت آصف زرداری نے کہاکہ پاکستان نے لاکھوں ایکڑ اراضی پر مینگروز کے جنگلات اگائے ۔

صدر مملکت نےزراعت ، آبپاشی اور تعلیم کے شعبے میں بینک کی پاکستان کیلئے خدمات  کی بھی تعریف کی۔

صدر مملکت آصف علی زرداری سے پاکستان میں یونان کے سبکدوش ہونے والے سفیر کانسٹنٹینوس مؤاٹسوس نے بھی الوداعی ملاقات کی ۔

صدر مملکت یونان کے ساتھ دوطرفہ تعلقات مزید مضبوط بنانے کی ضرورت پر زور دیا۔

مبارک ثانی فیصلہ،فضل الرحمان کا کل یوم تشکرمنانے کااعلان

صدر مملکت نے یونان کے سبکدوش ہونے والے سفیر کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

Back to top button