ایک منٹ میں بیس بال کے55 کیچ پکڑنے کاعالمی ریکارڈ

امریکہ میں دو لوگوں نے ایک منٹ میں بیس بال کے زیادہ کیچ پکڑ کر گینیز عالمی ریکارڈ بنا دیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق امریکی ریاست آئیڈاہو سے تعلق رکھنے والے ڈیوڈ رش، جو 250 سے زائد گینیز عالمی ریکارڈز توڑ چکے ہیں، اور ان کے ساتھی جونیتھن ہینن کا کہنا تھا کہ انہوں نے ریکارڈ کے لیے کوشش کرنے سے قبل بال پھینکنے اور کیچ کرنے کی ایک سال سے زائد عرصہ مشق کی۔
رپورٹس کے مطابق ڈیوڈ رش کا کہنا تھا کہ ہم دونوں سابق بیس بال کھلاڑی ہیں لیکن اس ریکارڈ کو توڑنے کے لیے ایک سال کی مسلسل پریکٹس کرنی پڑی۔ ہمیں بازو کی رفتار، درستی اور بال منتقل کرنے کے وقت پر کام کرنا تھا۔

میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا کہ دونوں کی جوڑی نے ایک منٹ میں 55 بار بال کیچ کی۔ اس سے قبل یہ ریکارڈ جاپانی بیس بال کھلاڑی سوسُوکے جینڈا اور ماساکی مِموری نے دسمبر 2021 میں ایک منٹ میں 53 بار کیچ کر کے بنایا تھا۔

Back to top button