سری لنکا کا انگلینڈ کو جیت کیلئے 142رنز کا ہدف

ٹی ٹوئنٹی کرکٹ ورلڈ کپ کے اہم میچ میں سری لنکا نے انگلینڈ کو فتح کے لیے 142 رنز کا ہدف دے دیا۔

سری لنکا نے مقررہ اوورز میں 8 وکٹ پر 141 رنز بنائے، پتھم نیسانکا 67 رنز بنا کر ٹاپ اسکورر رہے، میچ میں انگلینڈ کے فاسٹ بولر مارک ووڈ نے 3 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

سری لنکا اور انگلینڈ کے درمیان یہ میچ دفاعی چیمپئن آسٹریلیا کے لیے بھی اہم ہے۔آج کے میچ میں انگلینڈ کی جیت آسٹریلیا کا ورلڈ کپ میں سفر ختم کر دے گی جبکہ انگلش ٹیم کی شکست آسٹریلیا کو سیمی فائنل میں پہنچا دے گی۔

Back to top button