راکھی ساونت کا ہانیہ عامراور دیدار کو ڈانس کا چیلنج
بالی وڈ کی متنازعہ اداکارہ راکھی ساونت نے پاکستانی اداکاراؤں ہانیہ عامر، نرگس، اور دیدار کو ڈانس مقابلے کا چیلنج دے کر تہلکہ مچا دیا۔
راکھی ساونت، جنہیں بولی وڈ کی "نمبر ون آئٹم گرل” اور "ریئلٹی ٹی وی کی کوئن” کہا جاتا ہے، اپنے بے باک بیانات اور تنازعات کی وجہ سے خبروں میں رہتی ہیں۔
اداکارہ انٹرویو کے دوران انہوں نے اپنی پاکستان سے محبت کا بھی اظہار کیا، جو ان کے تنقیدی تبصروں کے ساتھ متضاد معلوم ہوا۔
واضح رہے کہ راکھی ساونت نے 2000 کی دہائی کے اوائل میں بالی وڈ میں قدم رکھا اور اپنی بولڈ شخصیت کی وجہ سے جلد ہی شہرت حاصل کی۔ انہوں نے شاہ رخ خان اور سشمیتا سین کے ساتھ فلم "میں ہوں نا” (2004) میں یادگار کردار نبھایا۔