پیپلز پارٹی نے صرف وزارتیں نہیں لیں مگر تمام حکومتی معاملات میں شامل ہے: رانا ثناء اللہ

پیپلزمسلم لیگ ن کے سینئر رہنما رانا ثناء اللہ کا کہنا ہے کہ پیپلز پارٹی نے صرف وزارتیں نہیں لیں مگر وہ تمام حکومتی معاملات میں شامل ہے۔

پی ٹی ائی دہشت گردوں کے خلاف فوجی آپریشن کی مخالف کیوں ہے؟

 

وزیراعظم کے مشیر برائے سیاسی امور رانا ثناء اللہ نے کہا ہےکہ وزیراعظم شہباز شریف اور بلاول بھٹو زرداری کی میٹنگ خوشگوار ماحول میں ہوئی، میٹنگ میں بجٹ اور پنجاب حکومت  سمیت تمام حکومتی معاملات پر بات ہوئی ہے اور دو کمیٹیاں ترتیب دی ہیں، کمیٹیوں کے اجلاس میں  معاملات کو افہام تفہیم سے طے کیا جائے گا۔ رانا ثناء اللہ کا کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی نے صرف وزارتیں نہیں لیں لیکن وہ تمام حکومتی معاملات میں شامل ہے۔

Back to top button