نئی نسل کو فسادیوں کے ہاتھوں یرغمال نہیں ہونے دیں گے، رانا ثنا اللہ
وزیراعظم کے سیاسی مشیر رانا ثنا اللہ نےکہاکہ نئی نسل کوفسادیوں اور انتشاریوں کےہاتھوں یرغمال نہیں ہونےدیں گے۔
سابق وزیررانا ثنا اللہ کا تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہنا تھاکہ ماضی میں شعبہ کھیل پر توجہ نہیں دی گئی، پاکستان تحریک انصاف نےنوجوانوں کے لیے کوئی منصوبہ شروع نہیں کیا، نوجوانوں کو پرتشدد کارروائیوں کی طرف راغب کرنے کی کوشش کی گئی، اب نوجوان نسل ملک دشمن عناصر کے عزائم سے آگاہ ہو چکی ہے۔
راناثنااللہ نے کہا کہ ہم نئی نسل کو کسی بھی صورت میں فسادیوں اور انتشاریوں کے ہاتھوں اب یرغمال نہیں ہونے دیں گے، یہ ہمارے ملک کا اثاثہ ہے اور اس اثاثے کے تحفظ کے لیے حکومتی اسپورٹس سمیت مختلف سیکٹرز پر کام کر رہی ہے۔
وزیراعظم کے مشیر رانا ثنا اللہ نے کہا کہ حکومت نے فیصلہ کیا ہے کہ تمام ڈیپارٹمنٹل اسپورٹس جسے پچھلی حکومت نے ختم کر دیا تھا دوبارہ شروع کی جائیں گی، دُنیا میں اسپورٹس میں نمایاں کارکردگی دکھانے والے کھلاڑیوں کے لیے کیش ایوارڈ کی رقم بھی بڑھا دی گئی ہے۔
راناثنااللہ نے کہا کہ حکومت نے حکمت عملی بنائی ہے کہ دنیا میں مقابلہ کی سطح پر آنے والے نوجوان ایتھلیٹس کو چنا جائے گا اور حکومت کے خرچے پرانہیں تربیت دی جائے گی تاکہ وہ دُنیا بھر میں جا کرمقابلہ کرسکیں اور ملک کا نام روشن کر سکیں۔
سابق وزیر رانا ثنا اللہ نے اسپورٹس فیڈریشن کےمعاملات پربات کرتے ہوئے کہا کہ اسپورٹس فیڈریشن کو درست کرنا ناگزیرہےجس کے لیے نئے قوانین بنائے گئے ہیں۔ہمارا کوئی ذاتی ایجنڈا نہیں ہے،اسپورٹس فیڈریشن میں انتخابات کا عمل شفاف بنانا چاہتے ہیں اور اس سے متعلق ایتھکس کورٹ بنا رہے ہیں۔