رنبیر کپور اور عالیہ بھٹ کا 250 کروڑ کاعالیشان گھر تیار

بالی وڈ کے مقبول جوڑے رنبیر کپور اور عالیہ بھٹ کا سمندرکےکنارے250کروڑ کاخوابوں کا گھر بالآخر تیار ہوگیا۔
بھارتی میڈیا کے مطابق ممبئی کے پوش علاقے میں واقع یہ شاندار کوٹھی ’’کرشنا راج بینگلو‘‘ چھ منزلوں پر مشتمل ہے، جس کی تعمیر مکمل ہونے میں پانچ سال لگے۔ اس دوران رنبیر اور عالیہ خود کام کی نگرانی کرتے رہے۔
رپورٹس کے مطابق دونوں اداکار جلد ہی اس نئے گھر میں منتقل ہوں گے جبکہ رنبیر کی والدہ نیتو کپور بھی کرائے کا مکان چھوڑ کر بیٹے اور بہو کے ساتھ اسی گھر میں رہائش اختیار کریں گی۔
رنبیر اور عالیہ کے اس نئے گھر کی مالیت تقریباً 250 کروڑ بھارتی روپے بتائی جا رہی ہے، جو کسی بھی بالی وڈ شخصیت کا سب سے مہنگا گھر ہے۔ موازنہ کیا جائے تو شاہ رخ خان کے مشہور 6 منزلہ گھر "منت” کی مالیت تقریباً 200 کروڑ ہے۔
یہ عالیشان مکان سمندر کے کنارے واقع ہے جس میں شیشے کے بڑے دروازے اور سبز پودوں سے آراستہ بالکونیاں اسے مزید پرکشش بناتی ہیں۔
