راولپنڈی،ایک ہی روزمیں 2پولیس مقابلے،6ڈکیت ہلاک

راولپنڈ ی  میں ایک روز کے دوران 2مبینہ پولیس مقابلوں میں 6ڈکیت ہلاک ہو گئے۔

پولیس کاکہنا ہے کہ برطانیہ سے آئے شہری تصرف محمود کے قتل کے مقدمہ میں کارروائی کی گئی۔واقعہ میں ملوث گینگ ملزمان نے ریس کورس کے علاقے میں پولیس پرفائرنگ کی۔فائرنگ کے تبادلے میں بین الصوبائی گینگ کے 4ڈکیت ہلاک ہو گئے۔

پولیس کاکہنا ہے کہ گینگ ڈکیت وارداتوں کےدوران پولیس یونیفارم استعمال کرتے تھے۔ملزمان نے بیرون ملک کینڈا سے آئے شہری کیساتھ بھی وارات کی تھی۔ملزمان ایئرپورٹ پرریکی کے بعد بیرون ملک سے آنیوالے شہریوں کو ٹارگٹ کرتے تھے۔پولیس نے ملزمان سے بڑی تعداد میں اسلحہ بھی برآمد کرلیا۔

تھانہ مورگاہ کے علاقے میں بھی موٹرسائیکل سوار ملزمان نے پولیس پارٹی پرفائرنگ کی ۔جوابی فائرنگ کے دوران 2ملزمان ہلاک اور 2فرار ہو گئے۔

Back to top button