سپریم جوڈیشل کمیشن کی تشکیل نو:حکومت اور اپوزیشن کے 2،2نام فائنل

سپریم جوڈیشل کمیشن کی تشکیل نوکے لیےقومی اسمبلی اورسینیٹ سےحکومت اوراپوزیشن کے دو دو نام فائنل ہوگئے۔

قومی اسمبلی سے حکومت کی جانب سے بلاول بھٹوزرداری  کا نام جوڈیشل کمیشن کیلیے سامنے آگیا  ہے جبکہ اپوزیشن لیڈر عمر ایوب جوڈیشل کمیشن میں قومی اسمبلی سے اپوزیشن کی نمائندگی کریں گے۔

اداروں کی جانب سے صوبوں میں نفرتیں پیدا کی جارہی ہیں،فضل الرحمان

سیاسی جماعتوں کےپارلیمانی لیڈر کل نام اسپیکراورچیئرمین سینیٹ کو ارسال کریں گے۔

دوسری جانب سینیٹ سے مسلم لیگ ن کے عرفان صدیقی اوراپوزیشن کی جانب سے اپوزیشن لیڈر شبلی فرازجوڈیشل کمیشن کا حصہ ہوں گے۔

آرٹیکل 175 اےکےتحت13رکنی سپریم جوڈیشل کمیشن کی تشکیل نو کی جائے گی، سپریم جوڈیشل کمیشن آئینی بینچز کی تشکیل اور سپریم کورٹ و ہائی کورٹ کے ججوں کی تقرری کرے گا۔

Back to top button